Janaza 71

صداقت علی عباسی کے والد محترم حاجی منگاعباسی شدید علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال فرما گئے ہیں

مری:ممبر قومی اسمبلی و صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کے والد محترم حاجی منگاعباسی شدید علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال فرما گئے ہیں مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں گذشتہ روز ان کے آبائی علاقہ سلکھیترٹول پلازہ ایکسپریس وے مری میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں مری، اسلام آباد،راولپنڈی،کوٹلی ستیاں،مری گلیات،گردونواح کے مذہبی،سیاسی،سماجی،صحافتی،کاروباری حلقوں،ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،سول وعسکری افسران،سول سوسائٹی،تمام مکتبہ فکر کے افراد اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صداقت علی عباسی کے والدمحترم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائیں امین۔