مری پولیس کی موثر کاروائی گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 10 روز قبل چوری ہونے والی 02 مہران کاریں برآمدکرلیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے راولپنڈی پولیس کا کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھرپورمہم شروع کررکھی ہے،مری میں چوری ہونے والی 2 کاروں کوبرآمدکرنے اور چوروں کے گروہ کو گرفتارکرنے کیلئے اے ایس پی مری کی سربراہی میں ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید خطوط سے مددلیکر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم وجاہت حسین کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا اورملزم کے قبضہ سے 10 روز قبل چوری ہونے والی 02 مہران کاریں برآمدکر لیں ایس ایچ او نے بتایا کہ برآمد کی گئی کاریں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی، ملزم نے اپنے ساتھی کار لفٹر کے ساتھ ملکر علیوٹ کے علاقے سے دونوں کاریں چوری کی تھیں،ملزم کے انکشاف پر دیگر ساتھی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جائیگا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر اے ایس پی مری سرکل، ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔