Rescue 1122 Murree 16

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری حمزہ علی خان کی زیر صدارت سینٹرل سٹیشن پر اجلاس

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری حمزہ علی خان کی زیر صدارت سینٹرل سٹیشن پر اجلاس،کنٹرول روم انچارج سمیت تمام ونگ انچارجز کی شرکت،کورونا وائرس جیسی عالمی وباء اور دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ بڑتھے ہوئے روڈ ٹریفک حادثات پر کنٹرول روم انچارج نے تفصیلی بریفنگ دیاس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی طرف سے کورونا وائرس اور ماہ رمضان میں دی گئی ہدایات کا جائزہ لیا گیاایمرجنسی آفیسر کا رمضان المبارک میں آپریشنل ایمرجنسی کور پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا اورایمرجنسی کور پلان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی میں بھروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کیلئے ریسکیو اہلکارز24 گھنٹے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینگے ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران سفر احتیاط سے گاڑی چلائیں موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،شہری فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں،20 سیکنڈز تک ہاتھوں کو دھوئیں،ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال لازمی کریں،حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر مری کیطرف سے جاری کردہ احتیاطی احکامات پر عمل کریں،محفوظ معاشرے کیلئے سرگرم ریسکیو 1122-