dsp Murree 72

ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کو بہترین کارگردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔ ٹریفک ترجمان

مری:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے تمام سرکل کا آخری چھ مہینے کا تفصیلی جائزہ لیااور اس پر سرکل مری کے ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کو بہترین کارگردگی پر اور سرکل مری میں بہترین حکمت عملی سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے پر نقد انعام سے نوازہ اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ اس پر سی ٹی او راولپنڈی نے ڈی ایس پی ٹریفک مری کو کہا کہ میں امید کرتا ہوں کے مستقبل قریب میں گرمائی سیزن شروع ہونے کو ہے اس میں بھی سرکل مری میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور عوام الناس کو ہر ممکن ٹریفک سہولت فراہم کی جائے گی۔ اور ٹریفک وارڈنز کو محنت لگن اور خوش اخلاقی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہو گا۔کسی بھی صورت ڈیوٹی کی سر انجام دہی میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اچھی ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازہ جائے گا اور غفلت و لاپرواہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز کو سزا دی جائے گی۔ اس لئے ٹریفک وارڈنز افسران اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اورملک بھر سے انے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی زیادہ تر اپنی توجہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں صرف کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف ٹریفک آفیسر رالپنڈی نے کہا کہ منظم ٹریفک مہذب قوم کی نشانی ہے اس لئے شہریوں کو بھی چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بناتے ہیں۔ نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کے لئے کوہشاں سٹی ٹریفک پولیس مری رالپنڈی