Masut Dina 69

مری آندھی و طوفان سےمسوٹ ڈنہ چنہڈی موڑ مسجدکی چھت اڑگئی

مری اور گلیات میں تندو تیز ہواوں کے ساتھ بارش ،آندھی و طوفان سےمسوٹ ڈنہ چنہڈی موڑ مسجدکی چھت اڑگئی۔تیز ہواؤں اور ہونے والی بارشوں سے مری میں خطرات سر اٹھانے لگے۔بے ہنگم تعمیرات اور انکی مٹی سرکاری بھیٹروں کی مھٹیاں گرم کر کہ مری کے جنگلات میں سڑکوں کنارے پھینکے جانے سے اور مشینوں سے زمینوں کی دن رات کٹائی سے جہاں مقامی باسیوں کا سکون برباد کیا جا چکا ہے وہائیں پر بارشوں سے شدید لینڈ سکائیڈنگ کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔موضع مانگا میں رات بھر شاملاتی زمین پر ڈریم ویلی ہاوسنگ سکیم والوں کی طرف سے مشینیں لگا کر شاملاتی اراضی کی توڑ سے نالہ کورنگ بھی مٹی سے بھر رہا ہے جس کے اثرات راولپنڈی۔اسلام آباد کے مکینوں پر پڑیں گے ۔اور ماحولیات کے لیئے الگ خطرہ بن رہا ہے ۔