63

مری پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

مری:گھوڑاگلی مری میں چند دن قبل قتل ہونے والے ربنوازکی بیٹیوں، بیٹے اوروارثین نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انکے بیگناہ والد کوشب رات کے دن اغواء کیاگیا اور تین دن تک تشدد کرنے کے بعد بیدردی سے قتل کرکے لاش کو نالے میں پھینک دیا مری پولیس سست روی سے اور ناقص تفتیش سے قاتلوں کی گرفتار ی نہ ہونے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے انہوں نے اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ قاتل ملک سے باہر بھی بھاگ سکتے ہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے والد موٹر مکینک کاکام کرکے ہمیں رزق حلال دیتے تھے،کئی دن گذرنے کے باوجود اب تک پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے مقتول کے ورثاء نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی پولیس پنجاب اور دیگر پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،لواحقین کاکہنا ہے کہ انصاف کے نام پر بننے والی تحریک انصاف ہمیں انصاف فراہم کرے۔