Minhaj-ul-Quran International 86

منہاج ویلفیئرفاونڈیشن کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹرکنڈاں میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

مری: منہاج ویلفیئرفاونڈیشن کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹرکنڈاں میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاکیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں،مختصر نوٹس کے باوجود 238 مردو خواتین کے آنکھوں کے معائنے کئے گئے، کو مفت طبی امداد دی اور ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈسٹرک راولپنڈی کے ڈائریکٹر مظہرالحق قادری، تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے ناظم امتیاز احمد علوی، منہاج ویلفئیر فاونڈیشن تحصیل مری کے راہنما قیصر مسعود عباسی بھی موجود تھے،فری آئی کیمپ کے انعقاد میں لال خان ویلفیئر ٹرسٹ کا بھی تعاون رہا،منہاج القرآن اسلامک سنٹر کنڈاں کی انتظامیہ کے رہنماؤں اسد محمود عباسی،شکیل عباسی نے انتظامی امور احسن طریقے سے سرانجام دئیے۔