Muhammad Iqbal 80

رمضان المبارک سے قبل اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا بنے عوام کےہمدرد

رمضان المبارک سے قبل اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا بنے عوام کےہمدرد۔ڈھائی سالوں میں پہلی دفعہ عوام کے چہروں پر خوشی کے آثار۔ انصاف سستا بازار کے قیام سے ناجائز منافع خور ہوۓ پریشان۔عوام الناس کی اسسٹنٹ کمشنر مری کے لیئے خریداری کے بعد دعائیں۔تفصیلات کے مطابق منتخب قیادت کے کرنے کا تھاجو کام وہ کر دیا اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا نے۔مری جو کہ اپنے ہر چھوٹے بڑے بازار میں مہنگائی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔جس بنا پر عوام الناس کا ستیاناس ہوتا تھا۔سبزی بھی عام آدمی کے مقدر میں مہنگائی کی وجہ سے نہیں تھی۔ میڈیا نمائندگان بھی مہنگائی کا رونا روتی عوام کی ترجمانی کر کر کے تھک چکے تھے اس اہم عوامی بنیادی ایشو پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا نے 10 گاڑیوں کے بندوبست سے انصاف سستا بازار سروس شروع کر کہ سستی سبزی کی فراہمی عوام کے لیئے شروع کروا دی ابھی مذید 5 گاڑیاں اور اس حوالہ سے اور اس سروس میں شامل کرنی ہیں اس انصاف سستا بازار سروس سے پہلے مثلاً لہسن جیسی سبزی جو کہ مری میں 60 سے 70 روپیہ پاؤ بمشکل تاجران سے ملتی تھی وہ اب اس بازار میں محض تقریباً 20 سے 25 روپے پاؤ میں دستیاب ہے اسی طرح باقی سبزیاں جن کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھوتی تھیں جو رمضان المبارک سے قبل ہی سستا بازار سروس شروع کر کےاسسٹنٹ کمشنر مری نےعام آدمی کی قوت خرید کے مطابق بندوبست کر کہ عام آدمی سے جہاں پر دعائیں
لینی شروع کر دی
ہیں وہائیں پر پنجاب حکومت کے لیئے بھی عوامی اعتماد کی فضاء قائم کرنے کی طرف یہ ایک احسن اقدام عام آدمی قرار دے رہا ہے