Appeal 54

مقتول ربنواز کی دو بیٹیاں اور بیٹا وزیر اعظم۔چیف جسٹس۔وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل

مری:ہمارے والد کے قاتلوں کو پکڑ کر ہمارے حوالے کیا جاۓ۔ہمیں معلوم ہیکہ کوئی کچھ نہیں کر سکےگا۔ہمارے والد نے کسی کا کیا بگاڑا تھا کہ تین دن ان کو بند کر کہ تشدد کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔یہ بات گزشتہ دن گھوڑا گلی میں بے رحم ہاتھوں سے قتل کیئے گئے ربنواز جو کہ موٹر مکینک تھا اور شب بارات کے دن سے لاپتہ تھا 30 مارچ کی رات اس کی تشدد زدہ نعش کو فارسٹ اکیڈمی گھوڑا گلی کے قریب سے ملی تھی مقتول ربنواز کی دو بیٹیوں اور بیٹے نے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوۓ۔ وزیر اعظم۔چیف جسٹس۔وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کرتے ہوۓ کیا۔مقتول ربنواز کے بچوں نے قانون کے اداروں پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوۓ کہا کہ انکو انصاف فراہم کیا جاۓ ۔یاد رہے کہ مقتول ربنواز تحریک انصاف یونین کونسل گھوڑا گلی کے صدر خاور کا قریبی عزیز تھا جس پر رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی۔رکن صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی۔سابق ناظم یونین کونسل گھوڑا گلی حاجی راجہ خلییل احمد۔راجہ خرم زمان اور دیگر تحریک انصاف کے کارکنان بھی مقتول ربنواز کے اہل خانہ اور بچوں کو انصاف دلوانے کے لیئے متحرک ہیں