Flour 75

سرکاری آٹا کشمیر سمگلنگ کرنے کی کوشش عوام نے ناکام

مری :یونین کونسل پھگواڑی سے سرکاری آٹا کشمیر سمگلنگ کرنے کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی لوکل عوام کو آٹا ملتا نہیں اور دوسرے علاقوں کو سمگل کیا جاتا ہے اہلیان پھگواڑی کے ذمہ داران سے نوٹس کی اپیل آٹا سمگل کرنے میں جو بھی ملوث ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے یہ آٹا عوام کو ریلیف کے طور پر فراہم کیا جاتا ہے مگر ضمیر فروش عوام کا آٹا بلیك کرنے میں مصروف ہیں آٹا سمگل کرنے والی گاڑی نمب رومال میں عوام نے شک کے بنیاد روک لی اور پھر آٹا برآمد ہوا لوگوں نے گاڑی پکڑ لی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی پھگواڑی پولیس چوکی نے تحویل میں لے لی اہلیان علاقہ نے کہا کہ آٹا کشمیر سمگل کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاۓ مزید لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ آٹا لینے جاتے ہیں تو تو ان کو انکار ہو جاتا ہے کے آٹا نہیں ہے اور وہ آٹا پاس رکھ کے انکار کر دیتے ہے جو کہ بعد میں سمگل کیا جاتا ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب سیل کیا جائےڈی سی راولپنڈی انوار الحق اسسٹنٹ کمشنر مری اقبال سنگھیڑا سے نوٹس لیں