Burhan Talib Abbasi 138

برہان طالب عباسی کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کا صدر بننے پر اہل علاقہ کی مبارک باد

مری(عمران ستی) برہان طالب عباسی کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کا صدر بننے پر اہل علاقہ کی مبارک باد اہلیان پھگواڑی اور نمب رومال کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گابرہان طالب نے میڈیا بیان میں کہا کہ الحمداللہ مجھے آج اپنے علاقے پر فخر ہےجن کی بدولت آج اس مقام پر ہو ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا جو کام سابقہ حکومتوں میں نا ہو سکے وہ بھی کرنے کی کوشش کروں گا سب سے ضروری ایک پل ہے جو دو یونین کونسل کو آپس میں ملاتا ہے بیرتی کے مقام پر ہونا چاہیے تھا جو آج تک نا بن سکا اس پل کو بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا تاکہ یہ پل جلد سے جلد بن سکے تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے ہاسپٹل کے نظام میں بہتری آئی ہے اور تھانہ کلچر میں بھی کافی بہتری آئی ہے جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا کرونا کے دوران ٹائیگر فورس نے لوگوں کی رہنمائی کی ہے میں ان کا بھی شکر گزار ہوں جو دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کرتے رہے بیرتی کرکٹ گراؤنڈ مزید خوبصورت بنایا جائے گا تاکہ پورے پنجاب سےباہر کی ٹیمیں بھی آکر کھیلیں اور اس موسم کو انجوائے بھی کریں یوتھ ونگ کے تمام عہدے داران کو ساتھ لے کر چلوں گا احساس پروگرام ٹائیگر فورس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بیرتی کے مقام پر ٹورازم کے لیے بڑے کام ہو سکتے ہیں یہاں پر دریا ندی نالے اور خوبصورت آبشاریں موجود ہیں ان کو خوبصورت بنانے کے لئے حکومت پاکستان وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار اپنے خصوصی توجہ دے تو اس علاقے میں ایک اچھا ٹورازم پوائنٹ بن سکتا ہے