Hamza Ali Khan 107

حمزہ علی خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ (8093) کالز موصول ہوئیں جن میں سے(609) ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں (635) افراد متاثر ہوئے۔

متاثرین میں سے (75) افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ (545) افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکے (15) افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(58) ٹریفک حادثات،(419) میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے (10) واقعات،(10) لڑائی جھگڑے کے،جبکہ (112) دیگر ایمرجنسیز تھیں۔

(125) مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے محتلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیا-

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدرالحمن اور انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کیطرف سے تمام ونگ انچارجز کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،موٹر سائیکل سورا ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ،دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جاۓ ،شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔