Basit Mahmood 57

کلسنگڑہ روڈ کا فنڈ جاری پر منتخب نمائندوں کا شکریہ باسط محمود عباسی

کلسنگڑہ روڈ کا فنڈ جاری روڈ کی تعمیر شروع کروانے پر منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بورڈ گلی تا نمبل گلی تک روڈ کی تعمیر عوام کا درینہ مطالبہ تھا جو منتخب نمائندوں ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے پورا کردیا، اہلیان نمبل ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار یوسی نمبل کے سیاسی وسماجی نوجوان باسط محمود عباسی نے کیا، انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف عوامی مسائل کو حل کرے گی، باسط محمود عباسی نے اس روڈ کو مکمل طور پر تعمیر کرنے کے حوالے سے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی سے گزارش کی کہ پچاس لاکھ روپے مزید فنڈز جاری کیا جائے تاکہ یہ مین روڈ مکمل طور پر تعمیر کی جاسکے، انشاءاللہ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر منتخب نمائندوں کو کلسنگڑہ بلا کر زبردست استقبالیہ دیا جائے گا