sui-gas-pressure 19

سوئی گیس میٹرز گھروں کی دیواروں پر شفٹ کروانے کر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں

مری:رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی۔جی ایم سوئی نادران گیس مری میں سڑکوں پر نصب سوئی گیس میٹرز گھروں کی دیواروں پر شفٹ کروانے کر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں ۔گیس میٹرز سڑکوں پر لگے ہونے سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ اور پریشانی کا سامنا ہر وقت رہتا ہے۔سال 2019 سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے۔مری کشمیر پوائنٹ کے سوئی گیس صارفین محمد زاہد عباسی۔محمد توثیق عباسی۔قدیر عباسی۔محمد خالد عباسی۔محمد عتیق۔ارشد عباسی۔واجد عباسی۔شہزادعباسی اور دیگرکئی افراد نے بتایاکہ سوئی گیس کے میٹرز سڑکوں پر نصب ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ میٹرز چوری ہوۓ کئی دفعہ موسمی حالات۔ٹریفک کی بے احتیاطی کی بنا پر لائنیں ٹوٹنے سے اضافی بوجھ بلز اور دوبارہ ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کا صارفین کو اٹھانا پڑا جس پر حلقہ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی اور جی ایم سوئی نادران سے مطالبہ ہیکہ صارفین کی پریشانی کو میٹرز گھروں پر شفٹ کروا کر ختم کیا جاۓ