Accident 58

مری ایکسپریس وے لکوٹ لنک روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

مری: لکوٹ کے مقام پر گاڑی حادثہ میں ابدی نیند سونے والی دو اہم شخصیات راجہ صابر اور افتخار عباسی کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجوجودگی میں ادا کر دی گئی،کل منگل کی شام مری ایکسپریس وے لکوٹ لنک روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں مری کی دومعروف مذہبی، کاروباری اورسیاسی شخصیات راجہ صابرعباسی آف لکوٹ اورپی پی پی تحصیل مری کے صدرمحمدافتخارعباسی آف لکوٹ جان بحق ہوگئے تھے گذشتہ دن 31 مارچ 2021 بروز بدھ دن دو بجے صابرپلازہ ایکسپریس وے لکوٹ کے مقام پر ان دونوں شخصیات کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی نمازجنازہ مری کے معروف عالم دین مفتی خالدحسین عباسی نے پڑھائی بہت بڑے او رتاریخی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی زیادہ رش ہونے کے باعث ایکسپریس وے کی دونوں اطراف کی ٹریفک کو بھی جنازہ کی ادائیگی کے وقت روک دیا گیا تھا نمازجنازہ میں مری کے تمام علماء اکرام، ہر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،کارکنوں،تاجررہنماؤں،سول سوسائٹی،صحافیوں،مری بار کے عہدیداروں اور دیگر وکلاء راولپنڈی سمیت دوردراز کے علاقوں کے عمائدین،دوستوں،کاروباری شخصیات،تاجروں،اہلیان مری اورعزیز واقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار اور فضاء بھی سوگوارتھی دونوں مرحومین انتہائی اعلیٰ کردارکے مالک،خوش اخلاق اور عوامی خدمت کاجذبہ رکھتے تھے تحصیل مری کے عوام اس افسوسناک حادثہ پر رنجیدہ اور دکھی تھے اور دعائیں کررہے تھے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائیں،آمین۔