Murder 20

مری نمب رومال یونین کونسل گھوڑاگلی مری قتل کی لرزہ خیز واردات

مری:نمب رومال یونین کونسل گھوڑاگلی مری قتل کی لرزہ خیز واردات، رب نواز ولدعبدالحفیظ نامی شخص کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں بیدردی سے قتل کرکے پلی کے نیچے پھینک دیا مقتول کی بیوہ، ایک بیٹا اوردوبیٹیاں جن کی عمریں 5 سے 17 سال ہیں مقتول گھوڑا گلی میں گاڑیوں کا مکینک کا کام کرتا تھا اور 29 مارچ کی رات سے لاپتہ تھا مقتول کے لواحقین اوراہل علاقہ نے آر کے ایم جی ٹی روڈ کو احتجاج کرکے بند کردیا مظاہرین قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کررہے تھے قتل کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی مری موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی بھی ڈیوٹیاں لگادی گئیں اور ڈائیوریشن بھی لگادی ہے انہوں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ راولپنڈی اسلام آباد کیلئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں بعد ازاں انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک کوکھول دیاگیا،قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے باعث علاقہ میں شدیدخوف وہراس پیداہوگیا ہے لواحقین اوراہلیان علاقہ نے ظالم قاتلوں کی فوری گرفتاری اور ملزمان کوکیفر کردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا ہے۔