Kohsar University 46

ڈاکٹر ندیم عباسی مرحوم کا تعزیتی ریفرنس ایڈمن بلاک کوہسار یونیورسٹی کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا

کوہسار یونیورسٹی مری کے ایڈیشنل وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم عباسی مرحوم کا تعزیتی ریفرنس ایڈمن بلاک کوہسار یونیورسٹی کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی تھے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب بخاری،ڈاکٹر گلفراز،پروفیسر ڈاکٹر ماجد اقبال سمیت پروفیسر صاحبان،طلباء طالبات اور دیگر عملے نے بھی بھرپورشرکت کی اس مو قع پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے مرحوم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گردوں کی بیماری کے باوجود کوہسار یونیورسٹی کیلئے دن رات محنت کی اور یونیورسٹی کے قیام میں اہم کردار اداکیا،پروفیسرنے اس موقع پر ایک قراردادپیش کی کہ مرحوم ڈاکٹر ندیم عباسی کی تعلیمی خدمات کے پیش نظر ایڈمن بلاک کو انکے نام سے منسوب کیاجائے،ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔