murree News 50

میونسپل کمیٹی مری تمام ملازمین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ صبح نوبجے دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی غلام قمر

مری:چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری غلام قمر نے بلدیہ مری کے تمام ملازمین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ صبح نوبجے دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اگرکوئی فیلڈ میں کام کیلئے جانے والے ملازمین دفتر میں رکھے ہوئے رجسٹر پر جانے کا اور آنے کے وقت اندراج لازمی کریں انہوں نے کہا کہ غیر حاضررہنے والے ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروئی عمل میں لائی جائیگی،چیف آفیسر نے تمام افسران کو ملازمین کو ہدایت کی کہ حکومتی کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایس اوپیز پرعمل کریں اورفیس ماسک،سینیٹائززکے استعمال اورسماجی فاصلوں کویقینی بنائیں۔