Accidents 18

مری میں دوحادثات جبرمسیاڑی میں خاتون مبینہ طور آگ لگنے سے جل کرجاں بحق ہوگئی

                    مری میں دوحادثات جبرمسیاڑی میں خاتون مبینہ طور آگ لگنے سے جل کرجاں بحق ہوگئی جبکہ دوسراحادثہ میں موٹرسائیکل اوراورسوزوکی وین کاتصادم ہوگیاجسکے نتیجے میں تین افراد شدیدزخمی ہوگئے پہلاحادثہ  یوسی مسیاڑی ڈھوک جبرمیں مبینہ طور پرایک خاتون گیس ہیٹرسے جل جانے کے باعث زندگی کی بازی ہاربیٹھی متوفیہ ریاض عباسی کی 43 سالہ بیٹی اور مجاہدعباسی کی اہلیہ تھی جودو بچوں کی ماں تھی،مرحومہ کو گذشتہ روز انکے آبائی علاقہ جبر میں سپردخاک کردیاگیا،دوسراحادثہ جی روڈ سترہ میل روڈ پر سوزوکی وین اورموٹر سائیکل میں تصاد م جس کے نتیجے میں پیش آیاتین افرا د شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی افرادکو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز ہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیا۔