Jamaat e Islami 18

یونین کونسل دیول میں ڈسٹبویش لائنز کا کام پچاس فیصد سے زائد علاقے پر دو سال پہلے مکمل

مری:حکومت یونین کونسل دیول میں سوئی گیس کے کام کو فوراً مکمل کرے امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل دیول میں ڈسٹبویش لائنز کا کام پچاس فیصد سے زائد علاقے پر دو سال پہلے مکمل ہو چکا ہے لیکن موجودہ حکومت نے آج تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی اور نہ ہی یونین کونسل میں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام ہؤا ہے محض مخصوص لوگوں کو فنڈز جاری کر کے انہیں نوازنے کی کوشش کی گئی ہے منتخب نمائندوں نے آج تک یونین کونسل کا دورہ تک نہیں کیا ہے اور ماضی کے نمائندوں کی طرح انہوں نے نے بھی عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور سوئی گیس کے منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ورنہ اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گاعلاقے کی عوام باشعور ہے اور اپنا حقِ لینا جانتی ہے۔