gpo chock murree 33

مری کی منتخب قیادت پر محکمہ مال کے پٹواری اور محکمہ جنگلات کے ملازمین ہیوئی نظر آنے لگے

مری محکمہ مال کے اور محکمہ جنگلات کی کالی بھیڑوں کی بنا پر علاقہ غیر بن گیا۔دونوں محکموں کے ارباب اختیار حکومت کے لیئے تاریخ کی بدترین بدنامی کا باعث ثابت ہو رہے ہیں۔مری کی منتخب قیادت پر محکمہ مال کے پٹواری اور محکمہ جنگلات کے ملازمین ہیوئی نظر آنے لگے۔دو نمبریاں عروج پر۔عوام الناس کو داد رسی کے لیئے کہیں بھی امید کی کرن دیکھائی نہیں دے رہی۔ماضی میں بالن کے لیئے جن جنگلات سے لکڑیاں کاٹتے تھے وہ بھی بہت دیکھ بال کر سوکھا درخت تلاش کر کہ کاٹے جاتے تھے۔اب ان جنگلات پر محکمہ مال کے پٹواریوں اورمحکمہ جنگلات کے عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کو تجوریاں کھول کر لینڈ مافیا نے خرید کر ہوائی حقوق کے ذریعہ سے تحصیل بھر میں جنگلات کی اراضیاں فروخت کر دی ہیں جنکی کی نشاندہی میڈیا پر کئی مرتبہ ہونے کے باوجود جہاں پر نہ تو جنگل واگزار کرواۓ جا سکے وہائیں پر بے لگام ملازمین کے خلاف بھی کوئی کاروائی نہ ہو سکی جس بنا پر عوام الناس کے اندر حکومت وقت اور منتخب قیادت اپنا وقار تیزی سے کھو رہی ہے۔عوام الناس کے مطابق اس سارے کھیل میں سیاسی منتخب قیادت کی محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے کرپٹ اہکاران کو مکمل سپورٹ نظر آتی ہ