A.C.Murree Occupy mafia 137

مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز کشمیر پوائنٹ بنک روڈ پر قبضہ مافیہ کیخلاف کاروائی

مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز کشمیر پوائنٹ بنک روڈ پر قبضہ مافیہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے10 کنال قیمتی سرکار ی اراضی واگزار کروالی اور قبضہ کرنے والے شخص نسیم کوموقع پر گرفتارکرکے اسکے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا،مری شہر اورتحصیل بھر میں اسے مری نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیاء کیخلاف کئی دنوں سے مہم شروع کررکھی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز اے سی مری کی ہدایات پرقبضہ مافیاء کی نشاندہی کیلئے بھیجے گئے کشمیر پوائنٹ کے بلڈنگ انسپکٹر طارق قریشی نے اے سی مری کو اطلاع دی کہ قبضہ مافیاء نسیم نامی شخص نے میونسپل کمیٹی کی 10 کنال اراضی پر قبضہ کررکھا ہے اور ایک غیر قانونی شیڈ بھی تعمیر کیا ہوا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا ہمراہ بلڈنگ انسپکٹر و ڈیمالشنگ سٹا ف لیکر موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں بنایاگیا غیر قانونی شیڈ مسمارکردیا اور 10 کنال قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کرواکر میونسپل کمیٹی کے حوالے کردیا اور نسیم نامی شخص کو موقع پر گرفتارکرلیا اورمحکمہ جنگلات نے اسکے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کروا دیا ہے اے سی مری نے اس موقع پر کہا کہ تمام سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے ہر صورت واگزار کروائی جائیگی اور انکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی بھی عمل میں لائینگے جبکہ برازیل ایمبسی کی قیمتی زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی،علاوہ ازیں انہوں نے بغیر نقشہ پاس کروائے ہونے والی تعمیرات کو بھی رکوا دیا ہے اور جھیکاگلی بازار سے ملحقہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار بھی کروا دیا ہے عوامی حلقوں ے اے سی مری کوقبضہ مافیاء اورغیر قانونی تعمیرات کیخلاف مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔