murree Highway Department 133

حا لیہ بارشوں نے محکمہ ہائی وے کی کارکردگی کے پول کھول کر رکھ دئیے،

مری (حمیراہ بانو)حا لیہ بارشوں نے محکمہ ہائی وے کی کارکردگی کے پول کھول کر رکھ دئیے،برساتی نالے بند لوگوں نے نالوں پر تجاوزات کر لی گندگی سے بھرے نالے جس کے باعث سیوریج کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا ،پانی کے بہاؤ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جس سے روڈ ایکسیڈنٹ میں اضافہ ہونے لگا محکمہ ہائی وے لاکھوں روپے کے فنڈ سیوریج کے نالوں کی صفائی ستھرائی اور ان کی مرمت کے لیے اگھاٹے کرتی ہیں ،لیکن حالیہ بارشوں نے سب اچھے کی رپورٹوں کی عکاسی کر دی ،سیاح اور مقامی لوگ سیوریج کے گندے پانی میں چلنے پر مجبور صفائی نہ ہونے اور تجاوزات کے باعث سیوریج کا پانی اپنا راستہ خود بناتے ہوئے ایسی ایسی جگہ سے بہتا ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات منڈلانے لگے ،ناجانے کیوں مری میں تمام محکمے،اپنی ذمہداری سے کام نہیں کرتے لگتا ایسا ہے جیسے یہ بھی مری صرف سیروتفریح کے لیے آئے ہوئے ہیں ،عرصہ دراز سے تعنیات افسران اور آفس میں بیٹھے ہوئے کلرک ،کمپیوٹر اوپریٹر اور دیگر عملے کی ملی بھگت سے اعلی افسران کو سب اچھے کی رپورٹ دینے لگے ،اگر آفس میں تعنیات عملے سے معلومات کے حوالے سے رابطہ کیا جائے تو ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ ہم یہ معلومات نہیں دے سکتے ۔محکمہ ہائی وے کی نااہلی و غفلت کے باعث اور نالے بند ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔