Samli TB Hospital 131

تحریک انصاف مری کی عوام سے دو سال قبل کیے جانے والے وعدے پورے نہ ہوسکے

مری ساملی ٹی بی ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کرنے کے اعلان کو دو برس پورے۔ہسپتال صرف سوشل میڈیا پر گراونڈ پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔دوسال قبل آج کے دن ہی تحریک انصاف مری نے صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو مری کی یونین کونسل تریٹ کے علاقہ ساملی کمپنی باغ میں بلا کر سوشل میڈیا پر بلند و بانگ دعوے کیئے جو دوسال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ٹی بی ہسپتال میں جنرل مریضوں کا علاج ممکن نہ بنا سکے۔کروڑوں روپیہ کا فنڈز بھی اس حوالہ سے جاری ہونے کی باتیں بھی سننے کو ملیں مگر اس سے صرف ہسپتال کے ایک حصے کے فرش ہی اکھاڑے جا سکے۔دوسال قبل جب تحریک انصاف مری نے صوبائی وزیر پنجاب کے ذریعہ اعلانات کیئے تو اہل مری کو بہت سی صحت کے حوالہ سے امیدیں پیدا ہوئی تھیں جو آج دو سال کا طویل وقت گزرنے کے بعد بھی بس امید ہی ہے مری میں عوام الناس کے لیئے سرکاری سطح پر صحت کی سہولیات نہ ہونے کی بنا پر عطائیت نے اپنے مضبوط پنجے گاڑ رکھے ہیں جس سے عوام الناس کا مالی و جانی نقصان ہو رہا ہے