WAPDA 125

مری طوفانی ہواؤں اور سرد ترین موسم بارش میں واپڈا

مری طوفانی ہواؤں اور سرد ترین موسم بارش میں واپڈا مری کا عملہ بجلی بحالی کے لیئے دن رات کوہشاں ہے.واپڈا اہلکاران کو سخت سرد موسم میں دیکھ کر مقامی لوگوں کی طرف سے خصوصی الاؤنس واپڈا مری کے اہلکاران کے لیئے مقرر کرنے کا حکومت وقت چیئرمین واپڈا سے مطالبہ یاد رہے کہ تیز طوفانی ہواؤں نے جہاں چھتیں اور کھمبے اکھاڑ کر رکھ دیئے اور پوری تحصیل مری میں بجلی کی سپلائی شدید متاثر ہوئی جسکو بحال کرنے کے لیئے واپڈا مری کے تمام سب ڈویژن جن میں پنڈی پوائنٹ ۔نیومری۔کشمیر پوائنٹ اوردیگر دفاتر کا عملہ شامل ہے یہ عملہ سینہ چیرتی ھواؤں کا مقابلہ کرتے ہوۓ بجلی کی ٹوٹی تاریں بحال کرنے میں مصروف ھےاہل مری کی اکثریت نے واپڈا اہلکاران کی محنت کو دیکھتے ہوۓ حکومت وقت اور چیئرمین واپڈا سے مری میں تعینات عملہ کے لیئے خصوصی الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا تاکہ یہاں تعینات اہلکاران کی حوصلہ افزائی ہو سکے