Raja Shaukat Ali 108

پیپلزپارٹی عوام اور غریب لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے راجہ شوکت علی

مری:عوام کے دکھ درد کا احساس پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔آنے والا عوامی دور پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والے یا کمزور سمھجنے والوں کو ماضی میں بھی عوام نے مسترد کیا آئندہ بھی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر راجہ شوکت علی عباسی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پہلے دن سے آج تک یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ عام  جس میں لیڈر کا سخت احتساب ایک عام ورکر بھی کر سکتا ہے اور سیاسی ورکرز کو جو عزت و احترام اور ورکر کی راۓ کا احترام جو پیپلز پارٹی میں ہے وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن لڑنے کے شوقین جو بھٹو شہید اور شہید رانی کے قافلہ کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں گئے ہوۓ ہیں ان کو 24 گھنٹے اپنی حقیقی جماعت پیپلزپارٹی کے کارکنان کے سامنے شرمندہ ہیں لیکن ورکرز صبح کے بھولے ہوۓ کو گلے لگانے کو تیار ہیں