Murree storm 77

ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان نے ایک نوجوان کی جان بھی لے

ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان،ژالہ باری،طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا مری اورگردونواح میں تیسرے روزبھی شدید بارش کاسلسلہ جاری ہے طوفانی ہواوں کے باعث کئی گھروں اوربلڈنگوں کی چھتیں اڑگئی ہیں سنی بنک میں چھت سے گرنے والی لوہے کی چادرلگنے سے چٹہ موڑ کارہایشی نوجوان چوہدری مہران موقع پر جاں بحق ہوگیا، کئی مقامات پر درخت جڑوں سمیت اکھڑگئے،مال روڈ مری،لوئر بازار اور دیگر علاقوں میں چھتیں اور سائن بورڈ گر گئے،کئی جگہوں پربجلی تاریں ٹونے سے بجلی کئی گھنٹے بندرہی،ایکسپریس وے پر بھاری چٹانیں روڈ پر گر گئیں جبکہ جی ٹی روڈ پربھی اکثر مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک میں خلل پڑاجبکہ نکاسی آب کے ناقص نظام سے سڑکیں،گلی محلے اوربازار ندی نالوں کامنظر پیش کررہے ہیں،مری شہراور دیہی علاقوں میں خطرناک لینڈسلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں یونین کونسل نمبل میں راشد منگرال کے گھر کی چھت بھی تیز ہوائیں اڑا کرلے گئی اوراور مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،مری اور گردونواح میں جاری آندھی،طوفان اور بارشوں سے کئی لوگ بے گھر ہوگئے ہیں متاثرین اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے نقصانات کاازالہ کیاجائے اور انکی بحالی کے فوری اقدامات کئے جائیں۔