Water supply 56

مری شہر کو پانی سپلائی ہونے کرنے والی واٹرسپلائی سکیم بھی بند

مری: حالیہ شدیدآندھی طوفان اور بارشوں سے محلہ شوالہ لنک روڈ مسیاڑی پر درخت گرنے کے باعث بجلی کا ٹرانسفارمری بھی زد میں آکر گر گیا جس سے پورا علاقہ گذشتہ رات سے اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ مری شہر کو پانی سپلائی ہونے کرنے والی واٹرسپلائی سکیم بھی بند ہونے سے پانی کی فراہمی بھی نہ ہوسکی ہے گذشتہ شدید بارشوں میں بھی اسی مقام پر ایک درخت گرنے سے وہاں کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی تھی اور اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس اہم شاہراہ پر جو درخت خطرناک ہیں انکو فوری طور پر محکمہ جنگلات کاٹ کر اس خطرے کو ختم کرے لیکن بعدمیں وعدے کے باجود کوئی عملدرآمد نہ کیاگیا اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور اس مقام پر جو خطرناک درخت ہیں جو کسی وقت بھی گر سکتے ہیں کو فوری کاٹاجائے۔