March 23, 1940 51

علامہ ڈاکٹر محمداقبال اورقائد اعظم محمدعلی جناح نے 23 مارچ1940 کو قراردادپاکستان لاہورمیں منظور کروائی

مری:شاعرمشرق علامہ ڈاکٹر محمداقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح نے دوقومی نظریہ کی بنیاد پر23 مارچ1940 کو قراردادپاکستان لاہورمیں منظور کروائی جس کا مقصدایک ایسی اسلامی ریاست کا قیام تھا جہاں اسلامی اقدار کے عین مطابق اس ریاست کے لوگ اپنی زندگیاں گزار سکیں پاکستا ن کے حصول کی خاطر ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں دیکر ہمارے لئے ایک آذاد اور خودمختار مملکت کا قیام عمل میں لایا جہاں ہم آج آذادی کی نعمت سے مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمدشکور نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ اس اہم قومی دن کے موقع پر تجدیدعہدکریں اور اپنے ہیروز کی قربانیوں پر انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قائدین کے افکار کے مطابق تمام محب وطن پاکستان اس کی تعمیروترقی،خوشحالی کیلئے اپنا کردا اداکریں۔