Water 53

پانی کے عالمی دن

مری :اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے پانی کے عالمی دن کے موقع پرمری کے عوام کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اوربنیادی ضرورت  ہے طویل خشک سالی اور پانی کے ضیائع کے باعث زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہورہے ہیں ایسی صورتحال میں ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ پانی کوبچانے کیلئے اپنا کردار اداکریں،مری میں پانی فراہمی کیلئے صرف قدرتی چشموں پر انحصار کیاجاتا ہے رواں سال ماضی کی نسبت بہت کم برفباری اور بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث پانی کی قلت پیداہوسکتی ہے ہم عوام کو پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اورگرمائی سیزن میں سیاحوں اورمقامی لوگوں کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرسکیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی اہمیت او رضرورت کو دیکھتے ہوئے پانی کو ہرگز ضائع نہ کریں اورکم سے کم پانی کااستعمال کریں۔