rain in murree 53

ملکہ کوہسار مری،گلیات اورگردونواح کے علاقوں میں دو دن قبل شدید اورموسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

ملکہ کوہسار مری،گلیات اورگردونواح کے علاقوں میں دو دن قبل شدید اورموسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،کئی علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،شدید بارشوں اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث بازار اورگلیاں محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے،تمام نکاسی آب کی پلیاں بندہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر بہنے لگا جبکہ حالیہ بارشوں نے محکمہ ہائی وے کی کارکردگی کے پول بھی کھول دیا ہے تمام سیوریج نظام بھی بند ہونے کے باعث بارش اورسیوریج کاگندہ پانی مین شاہراہوں پر بہنے لگاجس سے پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے جبکہ گاڑیوں کا گزرنا بھی محال ہوگیا ہے،کالے بادلوں،گہری دھند،موسلادھاربارشوں اور سرد ہواؤں نے سردی کی شدت میں سخت اضافہ کردیا ہے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دودن تک مزید جاری رہیگا۔