Patriata Chairlift Resort 82

پتریاٹہ چیئر لفٹ نیو مری میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت بڑے پیمانے پر شجر کاری

مری پتریاٹہ چیئر لفٹ نیو مری میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت بڑے پیمانے پر شجر کاری کی گئی اور انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے جس میں پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری کی انتظامیہ نے حصہ لیا – اس موقع پر منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہوتے ہیں اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آکسیجن کا سب سے اہم ذریعہ بھی ہیں – انہو ںنے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے باعث درختوں کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے اور پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہو ئے ہیں -انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم کا بلین ٹری سونامی پروگرام وطن عزیز کے لئے نہایت اہم ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے کامیاب کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے –