Kohala 139

کوہالہ نیلم پکنک پوائنٹ پرکسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں

ملکہ کوہسار کے نواحی علاقہ کوہالہ نیلم پکنک پوائنٹ پرسیاحوں کارش سیاح فیملیاں حسین اوردلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوزہورہی ہیں لیکن نیلم پکنک پوائنٹ پرکسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کے باعث کئی حادثات بھی رونماہوچکے ہیں سیاح نیلم پکنک پوائنٹ کی سیر کے دوران دریائے جہلم کے خوبصورت نظاروں اوریادگارلمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر تے اورسلفیاں بناتے دریا کے کنارے پانی کے اندر تک چلے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے جبکہ ہرسال دو تین زندگیاں اس دریا کی نظرہوجاتی ہیں نیلم پکنک پوائنٹ پر کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں ہیں پانی کے اندرچارپائیاں بچھی ہوئی ہیں جن پر سیاح فیملیاں بیٹھ کردریاکی مچھلی اورگرماگرم پکوڑوں کامزے لیتی ہیں نیلم پکنک پوائنٹ پردریاکے ساتھ نہ کوئی حفاظتی دیوارہے اورنہ کوئی باڑہے جبکہ پکنک پوائنٹ پر نہ تو سیکورٹی اہلکار اورنہ پولیس تعینات ہے نیلم پکنک پوائنٹ بہت خوبصورت اورسیاحوں کا پسندیدہ ترین سیاحتی مرکز ہے مگرحفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث کوئی بڑاحادثہ رونما ہو سکتا ہے وفاقی حکومت اور کے پی کے کی حکومت کی جانب سے اگر نیلم پکنک پوائنٹ پر حفاظتی اور سیکورٹی انتظامات کوبہتربناکراس سیاحتی مرکزکوسیاحوں کیلئے محفوظ بنایاجاسکتاہے۔