Jamaat e Islami 35

28مارچ لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا تاریخی جلسہ

مری :28مارچ لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کرے گا ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی مری کے رہنماؤں امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی،حمادالمحمودعباسی، ساجد عباسی، حافظ شکیل احمد،عطاالرحمان عباسی،عتیق احمد عباسی اور عبد العلیم عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور تبدیلی صرف دیانتدار قیادت سے ہی ممکن ہے پی ڈی ایم اپنے مفادات کیلئے بنایا گیا تھا جن پارٹیوں کے مفادات پورے ہو رہے ہیں وہ پی ڈی ایم کے اتحاد سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں اور باقی پارٹیاں مفادات کے حصول کے انتظار میں ہیں خاندانی پارٹی سسٹم نے ملک میں کرپشن کو فروغ دیا ہے اور سیاست کو کاروبار میں بدل دیا ہے جس کی زندہ مثال سینٹ کے حالیہ الیکشن ہیں،موجود حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے جماعت اسلامی مہنگائی،کرپشن اوربیروزگاری کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔