Refugees 21

مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ ایل اے 44 وادی 5 کی تنظیم کا اعلان کردیا جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری

مری:پاکستان پیپلزپارٹی آذادکشمیر کے صدرچوہدری لطیف اکبر نے مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ ایل اے 44 وادی 5 کی تنظیم کا اعلان کردیا جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 44 وادی 5 کیلئے پی پی پی کے نظریاتی کارکن وسابق جنرل کونسلر مری سٹی فاروق ڈارآگنائزرنامزد کیاگیا ہے دیگر عہدیداروں میں صدرزاہدخان،جنرل سیکرٹری عثمان فاروق شاہ،سینئر نائب صدرطاہر میر،نائب صدورقیصربٹ،شعیب غنی،محمدناصرمیراورسردار نبیل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سبیل خان،ڈپٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تابش ارشاد،سیکرٹری فنانس عاصم سعید،رابطہ سیکرٹری خواجہ وسیم اور سیکرٹری انفارمیشن نعمان ہونگے،صدر پی پی پی آذادکشمیر نے تنظیم کے عہدیداروں سے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے اور پی پی پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکرینگے۔