Rescue 1122 murree 155

سہینہ علیوٹ مری میں ٹریفک حادثہ اور مری بروری کے جنگلات میں شدید آتشزدگی

مری:سہینہ علیوٹ مری میں ٹریفک حادثہ اور مری بروری کے جنگلات میں شدید آتشزدگی کے واقعات،ٹریفک حادثہ علیوٹ سیہنہ روڈ پربے احتیاطی کے باعث موٹر سائیکل کوپیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں پنجاب ایمر جنسی ریسکیو1122 امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورجاں بحق ہونے والے کواورزخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اورتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا،دوسرا واقع جی ٹی روڈ بروری کے مقام پراچانک آگ لگ گئی جودیکھتے ہی دیکھتے قیمتی جنگل کے وسیع رقبہ پر آگ پھیل گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی اورخود روننھے پودے جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ قیمتی جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمر جنسی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم ایمر جنسی ایمبولینس اور تین فائرٹینڈر لیکر موقع پر پہنچ گئی آگ بجھانے کاعمل شروع کردیا جنگل مین لگی آگ پر ایک سائیڈ سے پہلے قابوپایاگیاجبکہ اہلکار جنگل کے وسط میں پیدل پہنچے اور مسلسل کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر م کمل قابو پالیا گیا۔