Murree screening point 59

جنرل پوسٹ آفس مری میں کوڈ- 19 کی فری سکریننگ کیلئے کیمپ قائم

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر عباسی اورتحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا کرامت علی نے جنرل پوسٹ آفس مری میں کوڈ- 19 کی فری سکریننگ کیلئے کیمپ قائم کردیا ہے کیمپ میں سکریننگ کا سلسلہ بھی گذشتہ روز سے شروع کردیا گیا ہے، ڈی ڈی ایچ اواور تحصیل ہیلتھ آفیسر نے عوام کو ہدایات دی ہیں کہ سکریننگ کروانے والے حضرات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک فری سکریننگ کروانے کیلئے جی پی اوآفس مال روڈ مری میں آئیں،انہوں نے بتایاکہ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکیسن لگانے کاسلسلہ بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں بزرگ شہری ویکسین لگوانے کیلئے سنٹر میں آرہے ہیں۔