Murree bar 20

مری بار ایسوسی ایشن کے ہال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

مری بار ایسوسی ایشن کی جانب سے معروف مذہبی،سیاسی،کاروباری وسماجی شخصیت حافظ جاوید اختر عباسی مرحوم کی یاد میں مری بار ایسوسی ایشن کے ہال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مری بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اخترعباسی ایڈووکیٹ،دیگرعہدیداروں اوروکلاء نے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرمرحوم کے بیٹے عمیر جاوید عباسی ایڈوکیٹ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاگیا اس موقع پرمری بار کے صدر جلیل اختر عباسی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ جاوید اختر عباسی مرحوم انتہائی شفیق اور ہمدرد انسان تھے جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاوہ الجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں اپنی مثال آپ تھے اورانتہائی غریب پرور انسان تھے ان کی وفات اہلیان مری کے لئے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے،انکی کمی اورخلا ء کبھی پر نہیں ہو سکے گا،انھوں نے کہا کہ ان کے بیٹے عمیر جاوید عباسی ایڈووکیٹ کو چاہے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چل کر ان کی روایا ت کوبرقراررکھیں،ریفرنس میں چیئرمین ینگ لائرزایسوسی ایشن عامراقبال عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی،اس موقع پر مری بار کے تمام ممبران نے مرحوم خدمات کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ریفرنس کے اختتام پر مرحوم جاوید اخترعباسی کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی خصوصی دعابھی کی گئی،مرحوم کے صاحبزادے عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ نے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر صدرمری بار ایسوسی ایشن اور دیگر تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔