school closed 103

گورنمنٹ کے سکول مری سمیت ضلع بھرمیں بند

مری:محکمہ ایجوکیشن کا دھرا میعار ایک طرف گورنمنٹ کے سکول مری سمیت ضلع بھرمیں بند کر دیئے گئے اور دوسری طرف پرائیویٹ سکولوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی یہ سوچی سمجھی سازش کی جا رہی تاکہ سرکاری سکول کو ختم کیا جائے جس کی وجہ سے گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں ہمارے بچے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے تمام بچے پرائیویٹ سکولوں میں جا رہے ہیں جس کی وجہ سے والدین گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کر کے سرٹیفکیٹ کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں گورنمنٹ کے اس دھرے میعار کو پنجاب ٹیچر یونین ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے رہنماؤں پنجاب ٹیچریونین ضلع راولپنڈی کے صدرراجہ طاہر محمود،چیئرمین راجہ شاہد مبارک،جنرل سیکرٹری ملک ظہیر الدین بابر،فیاض احمدعباسی،زاہد صابر ستی،ناصر شہزادستی اوردیگر نے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو پرائیویٹ اسکولوں کو بند کیا جائے یا گورنمنٹ سکولوں کو بھی کھولا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ غریب کا بچہ تعلیم حاصل کرے، حکومت بیرونی آقاؤں کی پالیسیوں پر عمل پیرا ھے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔