Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 51

پاکستان تحریک انصاف پرانے اور نظریاتی ورکر کو حلقہ وادی 5 سے ٹکٹ دے

مری:آذادجموں و کشمیر کیا آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پرانے اور نظریاتی ورکر کو حلقہ وادی 5 سے ٹکٹ دے اورمقامی قیادت سے بھی اس سلسلے میں مشاورت کی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف وادی 5 کے سیکرٹری جنرل راجہ عثمان نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ سردار عثمان حیات خان نوجوان رہنماء اور دیرینہ نظریاتی کارکن ہیں پی ٹی آئی کی قیادت انھیں وادی 5 کا ٹکٹ دینا چاہیے اور پیراشوٹر کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مسترد کر چکے ہے،کشمیریوں کے مسائل پرانے اورنظریاتی کارکن ہی حل کر سکتے ہیں پارٹی کو چاہیے کہ وہ نوجوان اور نظریاتی ورکرز کو ٹکٹ دے تاکے عمران خان کے نظریے کو تقویت مل سکے۔