PHA murree 57

ملکہ کوہسار مری میں پی ایچ اے کی غفلت

مری:ملکہ کوہسار مری میں پی ایچ اے کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث پھولوں کی کیاریاں اور گملے ٹوٹ پھوٹ کا شکار مری میں موسم بہار اور گرمائی سیز ن کے آغازسے قبل بڑے پیمانے پر کیاریوں کو تیار کرکے خوبصورت پھول لگائے جاتے تھے لیکن پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی مری کی عدم دلچسپی اور توجہ نہ دئیے جانے کے باعث پھول کئی بھی نظر نہیں آتے جبکہ ٹوٹے ہوئے گملے بھی بکھرے پڑے ہوئے پی ایچ کی کارکردگی کامنہ چڑھارہے ہیں، ہیں عوامی اور سیاحتی حلقوں نے پی ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایچ اے مری کارکردگی کو بہتربنانے اور مری کی خوبصورتی کیلئے ہرسال لگائے جانے والے پھولوں کو بروقت کیاریوں میں لگانے کے احکامات جاری کریں۔