56

تحریک انصاف کے کارکن مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں

مری تحریک انصاف کے کارکن مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں ۔غریب آدمی مہنگائی کی وجہ سے بہت مشکلات میں ہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف مری کے انتہائی با اخلاق سلجے ہوۓ نوجوان رہنما یاسر حفیظ نے اپنے جاری بیان میں دیگر پارٹی کارکنان سے درخواست کرتے ہوۓ کہی۔یاسر حفیظ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کے سخت ترین اقدامات و فیصلے ملک کے لیئے آنے والے دنوں میں سود مند ہونگے لیکن ایک عام شخص کو روزگار۔بچوں کی تعلیم۔صحت کی سہولیات۔بنیادی ضروریات زندگی کئ فکر ہر وقت پریشان کر کہ رکھتی ہے عام آدمی کو اس سے غرض نہیں کہ اپوزیشن کیا کر رہی ہے ملک کی عوام کی اکثریت نے بنیادی مسائل کے حل اور آسان زندگی کے لیئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے ویژن کو پسند کیا تھا اب حالات مختلف ہیں ترقیاتی منصوبوں سے عام آدمی کا پیٹ نہیں بھرتا اس کو تین وقت کی روٹی اپنے اہل و عیال کے لیئے چاہیئے ہوتی ہے جس کے لیئے تحریک انصاف کے کارکنان کو آواز بلند کرنی ہو گی تاکہ عام آدمی کی آواز وزیر اعظم عمران خان تک پہنچے اور عوامی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں