Black glass 178

مری میں،بغیر نمبر پلیٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری58گاڑیوں کے چالان:۔ترجمان ٹریفک

”سرکل مری“چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی رائے مظہر اقبال نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سرکل مری میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے بغیر نمبر پلیٹ، نیلی بتی اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اخترنے عمل کرتے ہوئے مری میں ٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ جو اس آپریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکل میں کسی بھی جگہ کوئی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی ہو یا نیلی بتی یا کالے شیشے والی گاڑی ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے اور کالے پیپر موقع پر اتارے جائیں گے۔ تا کہ قانون کی بالا دستی ہو اور عوام الناس کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ راجہ سعید نے بتایا کہ گذشتہ روز کالے شیشے والی اور بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کاروئی عمل میں لاتے ہوئے 58گاڑیوں کے چالان کر کہ کالے پیپر موقع پر اتارے گئے ہیں ٹریفک آفیسر مری نے کہا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اسلئے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ مری راولپنڈی میں ایک قوم ایک قانون پر عمل درآمد کرایا جائے۔نئے عزم کے ساتھ عوام کی سہولت کے لئے کوشاں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔ روڈ یوزر کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانا سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کا فرض ہے۔