Forests murree 66

وزیر اعظم پاکستان کا ویژن مری میں براۓ فروخت

مری:وزیر اعظم پاکستان کا ویژن مری میں براۓ فروخت۔مری جنگل کی اراضی غیر مقامی شخص لالچ میں لاکھوں ڈبو گیا۔اراضی فروخت ہونے کے بعد محکمہ جنگلات مری ان ایکشن۔لاپرواہی یا تجوری مقامی باسی اور کاروباری حلقے حیران ۔کشمیر پوائنٹ مری میں جنگل کی زمین پر غیر مقامی شخص کو لاکھوں کا ٹیکہ۔یہاں کے مقامی شخص نے ڈگری دیکھا کر مری کشمیر پوائنٹ میں کاروبار کرنے والے ایک شخص نے لالچ میں آکر اپنے لاکھوں روپے ڈبو دیئے۔اس ساری کاروائی کے دوران جںگل خریدنے والے شخص نے کشمیر پوائنٹ میں موجود کسی بھی مقامی کاروباری شخص سے لگتا ہے مشورہ تک بھی نہیں کیا۔عرصہ دراز سے کشمیر پوائنٹ کے مقامی افراد اس جنگل میں اپنے داند گاۓ وغیرہ چراتے چلے آہ رہے ہیں لیکن سست روۓ بار بار اور لالچ نے کاروباری شخص کے لاکھوں ڈبو دیئے۔محکمہ جنگلات نے اطلاع ملنے پر جنگل میں لگائی جانے والے چستی چادروں کے شیڈ گرا دیئے محکمہ جنگلات کی طرف سے بنائی جانے والی ماضی کی لسٹ میں فروخت کندہ کے مکان کو غیر قانونی کی لسٹ میں رکھا گیا تھا کشمیر پوائنٹ کے مقامی باسی و کاروباری حلقے حیران ہیں کہ جنگل کی اراضی کی ڈگری ہوتے وقت محکمہ جنگلات مری خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا یا کہ کچھ اور بھی لے گیا۔کیونکہ محکمہ کی ملی بھگت کے بغیر اہم ترین سڑک کے کنارے جنگل فروخت ہو جانا محکمہ جنگلات مری کے ذمہداران پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔۔۔