murree Inflation 30

مری میں کمرتوڑمہنگائی کاراج

مری میں کمرتوڑمہنگائی کاراج اشیاء خورونوش کے ساتھ ساتھ دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا،ملٹی نیشنل کمپنیوں دودھ اور دیگر ڈیڑھ لیٹر کے ڈبے پردس روپے کا اضافہ کر دیا گیا عوام مزید مہنگائی کی چکی میں پسنے لگی موجودہ حکومت کے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جہاں پر مہنگائی اپنے پورے عروج پر ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی آئے روز خود ساختہ قیمتوں کے اضافے کا سلسلہ جاری ملٹی نیشنل کمپنیو ں نے بھی اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا اولپرز اور دیگر کمپنیوں نے دس روپے سے زائد دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے کھوکھلے نعرے عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے لگی ،مری میں آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان حال مری انتظامیہ محکمہ صحت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بازاروں میں فروخت ہونے والی چیزوں کی کوالٹی انتہائی ناقص اور قیمتیں دن بدن دوگنی کی جا رہی ہیں ، دوکانوں پر ریٹ لسٹ موجود نہیں ہیں جس کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔مری انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عوامی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان اور اعلی حکام سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے ،اور مری انتظامیہ کو سختی سے الرٹ کیا جائے کے وہ تمام دوکانوں کا وزٹ کریں اور ہر دوکان پر ریٹ لسٹ کو چیک کرے اپنی ڈیوٹی کو پوری ذمے داری کے ساتھ سر انجام دے ورنہ ان کے خلاف بھی سخت سے سخت نوٹس لیا جائے،،،،