Collision 72

ایکسپریس وے مانگا بحریہ گالف سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ ٹیوٹا ہائی ایس اور پراڈو جیب میں تصادم

                    مری:ایکسپریس وے مانگا بحریہ گالف سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ ٹیوٹا ہائی ایس اور پراڈو جیب میں تصادم جسکے نتیجے میں 6 شدید زخمیوں سمیت16 مسافر جن میں اظہر محمود،شاہبینہ زوجہ امجد،رخیہ،محمدزوہیب،ریحان،مقصودہ،حاجی اسحاق،زبیر احمد،الیاس،اختر،بختیار،محمداشفاق،عابد،شاہبینہ زوجہ افضال،تاج ولی اوررشیدشامل ہیں،واقع کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم اور تین ایمرجنسی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 6 شدیدزخمی مسافروں اظہرمحمود،شابینہ،رخیہ،محمدزوہیب،ریحان اورمقصودہ کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمزہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیاجبکہ 10 زخمی مسافروں کو موقع پرابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 6 شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمزہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیاگیا۔