Tehsil Headquarters Hospital Murree 26

تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری مریضوں اور دیگر نمازیوں کیلئے مخیرحضرات کے تعاون سے مسجد کی تعمیر کاکام شروع

مری:تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں ہسپتال کے عملے،مریضوں اور دیگر نمازیوں کیلئے مخیرحضرات کے تعاون سے مسجد کی تعمیر کاکام شروع کردیاگیا جبکہ پانی کی فراہمی کیلئے بورنگ بھی کی جارہی ہے اس سلسلے میں ایک دعائیہ تقریب کام شروع ہونے پرٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں منعقد ہوئی مری کے معروف عالم دین مفتی خالدحسین عباسی نے کارخیر کے اس کام کے آغاز پر خصوصی دعاکرائی،تقریب میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر حاجی خلیل احمدخان،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو،ڈاکٹرز،ہسپتال کے عملے اوراہلیان علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔