Accident Traffic murree 87

مری میں دو ٹریفک حادث

مری: اتوار کے دن مری میں دو ٹریفک حادثے پہلا حادثہ جی ٹی روڈ تریٹ کے قریب پھسلن کے باعث پیش آیاجس میں کوسٹر بس اور کار میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولنس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداددینے کے بعد زخمیوں کو اکبر خان نیازی ہسپتال سترہ میل منتقل کردیاگیا،جبکہ دوسرا حادثہ میں مری سے راولپنڈی جانے والی کاربے احتیاطی کے باعث حادثے کاشکار ہوگئی جس میں دوخواتین معمولی زخمی ہوئی ریسکیو1122 مری نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کوموقع پر ابتدائی طبی امداددے دی گئی۔