Rai Mazhar Iqbal 40

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال اچانک مری میں پہنچ گئے

مری : گذشتہ روزچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال مری پہنچ گئے۔اور تمام مری کا سرپرائز چیکنگ کی۔سی ٹی او راولپنڈی نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا اورڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اخترکے ساتھ سنی بنک ٹریفک و ضلع پولیس آفس اور ٹریفک وارڈنز افسران کی رہائش گاہ اور میس کا معائنہ کیا، ایم ٹی اور سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکل کا معائنہ کیا۔ مری کی اہم پوائنٹس اور سٹی ایریاء، خدمت سنٹر مری مال کا دورہ کیا بہترین ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو شاباش دی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے ڈی ایس پی ٹریفک کو مری میں تعینات ٹریفک سٹاف کو ضروریات زندگی پوری کرنے کو کہا اور احکامات جاری کیے کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں مری میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے گا جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا یا کار سرکار میں مداخلت کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے جہاں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اس میں امن امان قائم رکھنا ہمارا فرض ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ مستقبل قریب میں موسم گرما کا آغاز ہونے جا رہا ہے اسلئے تمام ٹریفک وارڈنز افسران مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں۔سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے کو نقد انعام بمعہ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے کنٹرول روم قائم کیا ہوا ہے تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200,ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔