Forests for sale 125

مری کے جنگلات براۓ فروخت

مری ایک طرف ایڈمنسٹریٹر مری سرکاری اراضیاں واگزار کروانے کی کوشش میں دوسری طرف مری کے جنگلات براۓ فروخت۔یونین کونسل تریٹ کے جنگل نمبر 86/6 کے سال 2015 میں درج ہونے والے انتقال محکمہ جنگلات خارج کروانے میں مکمل ناکام اوپر سے میونسپل فارسٹ بھی فروخت ہو گیا۔آپریشن کر کہ موقع سے جاتے ہی دوبارہ قبضہ
کشمیر پوائنٹ میں جنگل کی ہمدردی کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوۓ مقامی شخص نے زمین اور گھر فروخت کر ڈالا ۔محکمہ جنگلات کے ملازمین کو ماضی میں سیاسی اثر و رسوخ والوں نے گھر بنانے کے لیئے مجبور کیا۔گھر خریدنے والے کی طرف سے ڈگری پاس ہونے کی اطلاعات موصول ہونے لگیں۔خریدار کے قبضہ برقرار رکھنے کے حربے محکمہ جنگلات کے فرضی آپریشن کے بعد کے بعد جوتی کی نوک پر دے مارے۔یاد رہے کہ بنک روڈ سے متصل جنگل کی اراضی پر ماضی میں سینٹ ڈینیز سکول کی اراضی سے نکالے
جانے والے افراد کو سر چھپانے کے لیئے قریبی جنگل میں اسوقت کے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں کی سیاسی ہمدردی آج اسوقت محکمہ جنگلات کے گلے کی ہڈی بننے لگی جب ایک طرف ایڈمنسٹریٹر مری ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر ایک طرف سرکاری اراضیاں واگزار کروانے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف سرکاری اراضیوں بلخصوص مری کے جنگلات کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ابھی ایکسپریس وے یونین کونسل تریٹ کے جنگل نمبر 86/6 کے انتقال جو ہوائی حقوق لگا کر سال 2015 میں درج ہوا اسکو محکمہ جنگلات خارج کروانے میں مکمل ناکام ہے اوپر سے میونسپل فارسٹ میں جنگل کی زمین فروخت ہونے لگی اور باقاعدہ جنگل کی اراضی کی ڈگری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں